ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کرناٹک بند کی حمایت کرنے بی بی ایم پی کااعلان

کرناٹک بند کی حمایت کرنے بی بی ایم پی کااعلان

Thu, 08 Sep 2016 13:34:38    S.O. News Service

بنگلورو۔7؍ستمبر(ایس او نیوز) 9 ستمبر کو مختلف کنڑا نواز تنظیموں کی طرف سے کاویری تنازعہ کے سلسلہ میں کرناٹک بند منانے کے اعلان کا برہت بنگلور مہانگر پالیکے نے ساتھ دینے کا اعلان کیا ہے۔آج ایک اخباری کانفرنس میں بی بی ایم پی میں کانگریس ، بی جے پی ، جنتادل (ایس) اور دیگر تمام سیاسی پارٹیوں نے پارٹی امتیازات سے بالا تر ہوکر اس بند کی تائید کا اعلان کیا۔ میئر منجوناتھ ریڈی نے کہاکہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے نہ صرف ریاست کے کسانوں بلکہ سب سے زیادہ شہریان بنگلور کے ساتھ ناانصافی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ریاست بھر میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف جو عوامی مزاحمت کی جارہی ہے ، بی بی ایم پی اس کے ساتھ ہے۔ آنے والے دنوں میں اس معاملے میں حکومت کی طرف سے جو بھی حکمت عملی وضع کی جائے گی، اس کا ساتھ دیاجائے گا۔ عدالت نے جو فیصلہ سنایا ہے اس کے خلاف حکومت نے نظر ثانی کی عرضی دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو خوش آئند ہے۔ تمام نے اتفاق رائے سے مطالبہ کیا کہ عدالت کو اس معاملے میں حقائق کی بنیاد پر نظر ثانی کرنی چاہئے۔تملناڈو میں جب بھی جئے للیتا کی حکومت آتی ہے کاویری کے مسئلے کو غیر ضروری طور پر ہوا دے کر کرناٹک کے ساتھ ٹکراؤ کا ماحول پیدا کیا جاتاہے۔ یہ سلسلہ ختم کیاجانا چاہئے۔ 


Share: